اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سفارتی محاذ پر اچھا مقدمہ لڑا، دوست ممالک نے موقف مانا: عطا تارڑ

02 May 2025
02 May 2025

(لاہور نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سفارتی محاذ پر پاکستان نے اچھا مقدمہ لڑا، دوست ممالک نے ہمارے موقف کی تائید کی۔

سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، نریندر مودی کا کوئی بھروسہ نہیں ہے، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی محاذ پرپاکستان نے اچھا مقدمہ لڑا ہے، نریندرمودی نے بہار الیکشن کے لیے پہلگام فالزفلیگ کا ڈرامہ رچایا، سفارتی محاذ پر پاکستان  نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، تمام دوست ملکوں نےپاکستان کےموقف کی بھرپورحمایت کی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ بھارت کا پروپیگنڈا بری طرح پٹ گیا ہے، میڈیا اورسوشل میڈیا کےمحاذ پربھی بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بھارت نےفالزفلیگ کی شرمندگی سے بچنے کے لیے پاکستانی یو ٹیوب چینلز پر پابندی لگائی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ کشیدگی کی صورتحال ہے، ہم تیار ہیں، ہمیں آزمانا نہیں،آرمی چیف نےسرحدی علاقےکا دورہ کیا اورآپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ کا قانونی طورپرہمارا کیس بہت مضبوط ہے، دوست ملک پاک،بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں کر رہے ہیں، بھارت نےماضی میں مذموم عزائم کے لیے پلوامہ کا ڈرامہ رچایا، بھارتی میڈیا آوارہ اور گودی میڈیا ہے، بھارت کو پہلگام فالزفلیگ کے بعد عالمی سطح  پر ناکامی ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے