اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا

01 May 2025
01 May 2025

(لاہورنیوز) لاہور میں تیز آندھی اور بارش کے باعث پی ایس ایل 10 کے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کو بے نتیجہ ختم کردیا گیا۔

قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے 11.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے تھے۔

تاہم خراب موسم کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کا میچ بے نتیجہ ختم کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے دسویں سیزن میں اب تک 8 میچز کھیل رکھے جن میں سے قلندرز 4 میں فاتح رہے جبکہ 3 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور آج کا میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا، پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ کے حالیہ سیزن میں سات میچز کھیلے ہیں، گلیڈی ایٹرز نے بھی چار میچز میں فتح سمیٹی جبکہ دو میں اسے ناکامی ہوئی اور ایک میچ بے نتیجہ رہا، اس طرح پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن ہے۔  

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے