اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان نے بھارت کو ہرا کر گلوبل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ جیت لی

01 May 2025
01 May 2025

(ویب ڈیسک) دبئی میں ہونے والی گلوبل پاور لفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں پاکستان کے جواد احمد نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بھارت کے سندیپ سنگھ کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

گلوبل پاور لفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں بھارت، سری لنکا، دبئی، جرمنی، فرانس، جنوبی افریقا، میکسیکو، فن لینڈ، اٹلی اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک کے ماہر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

سرگودھا سے تعلق رکھنے والے جواد احمد نے ماسٹر کلاس سمیت اوور آل کلاس میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا، بھارتی کھلاڑیوں کیخلاف سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد جواد نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ بھارت کو چاندی اور سری لنکا کو کانسی کا تمغہ ملا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جواد احمد کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کہ میں نے پاکستان کیلئے عالمی سطح پر گولڈ میڈل جیتا، ماسٹر کلاس اور اوور آل کلاس میں بھارتی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑنا میرے کیریئر کا سب سے بڑا لمحہ ہے۔جواد احمد نے مزید کہا کہ میں یہ کامیابی اپنی قوم، کوچز اور ان سب لوگوں کے نام کرتا ہوں جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں۔ 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے