اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مزدوروں کے مطالبات ہی منطوری کیلئے گورنر ہاؤس بھرپور کوشش کرے گا؛ گورنر پنجاب

01 May 2025
01 May 2025

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ مزدوروں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے، مزدوروں کے مطالبات ہی منطوری کے لئے بھی گورنر ہاؤس بھرپور کوشش کرے گا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سیالکوٹ میں لیبر ڈے کے موقع پر خطاب میں کہا کہ میں شکاگو کے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے مزدور کے لئے آواز اٹھائی، شہیدذوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے 1972 کو پہلی مزدور پالیسی بنائی، پیپلزپارٹی ہمیشہ مزدوروں کے ساتھ کھڑی ہے، اس ملک کے لئے محنت کرنے والے مزدوروں کے ساتھ پیپلزپارٹی ہمیشہ کھڑی رہے گی۔

سردار سلیم حیدر  نے کہا کہ دنیا کا واحد دہشتگرد ملک بھارت ہے، پاکستان میں عرصہ دراز سے دہشت گردی کو بھارت سپورٹ کرتا چلا آ رہا ہے، کے پی کے اور بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کی را ایجنسی ملوث ہے۔ پہلگام  واقع بھارت کو خود ساختہ ڈرامہ ہے، مقبوضہ جموں کشمیر میں سات لاکھ سے زائد فوج تعینات ہے، اتنی سکیورٹی میں دہشت گردی وہاں کیسے پہنچے؟ یہ بھارتی ایجنسیوں کا ڈرامہ ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ہماری پوری قوم جہاد ہے لئے تیار ہے، ہمارا ایمان ہے یہ ہماری عارضی زندگی ہے، ہمیں اپنے ملک کے دفاع کے لئے شہادت ملی تو یہ ہمارے لئے اعزاز ہو گا، پوری قوم سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ایٹمی طاقت ہے، ہمیں اپنے سپہ سالار پر فخر ہے جس نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کرارا جواب دیا۔ 

سردار سلیم حیدر  نے کہا کہ اگر بھارت نے جارحیت کی تو جنگ اس کی مرضی سے شروع ہو گی لیکن ختم ہماری مرضی سے ہو گی اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو وہ صفہ ہستی سے مٹ جائے گا، ہمارا غزوہ ہند پر ایمان ہے تاہم بھارت اگر شرارتوں سے باز نہ آیا تو اس کے نتائج خوفناک ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے