01 May 2025
(لاہور نیوز) صوبہ بھر میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے نئے تھانے قائم کر دئیے گئے۔
پنجاب کے 36 اضلاع میں سی سی ڈی کے 38 نئے تھانے قائم کئے گئے، لاہور میں 3 جبکہ باقی تمام اضلاع میں ایک ایک تھانہ قائم کیا گیا۔
نئے تھانوں کے قیام سے جرائم کی روک تھام اور قیام امن میں مدد ملے گی، محکمہ داخلہ پنجاب نے نئے تھانوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
