اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

راوی روڈ سلنڈر دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہو گئی

01 May 2025
01 May 2025

(لاہور نیوز) راوی روڈ سلنڈر دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہو گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی عدنان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رات گئے دم توڑ گیا، باقی آٹھ زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین بہن بھائی اور انکی والدہ جاں بحق ہو گئی تھیں۔

پولیس  نے بتایا کہ حادثے میں دکان کے مالک کا بھائی اور اسکی بیوی بھی جان سے گئے ہیں، حادثہ رکشہ میں ری فلنگ کرتے ہوئے شارٹ سرکٹ سے پیش آیا۔

حادثے میں تمام جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا جن کو شفیق آباد کے علاقے میں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ سلنڈر دھماکے کا مقدمہ انسٹرکٹر سول ڈیفنس راحیل اجمل کی مدعیت میں راوی روڈ تھانہ میں درج گیا گیا، مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا عمل شروع کر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے