اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب کی جیلوں میں سنگین جرائم کے ملزمان کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا حکم

01 May 2025
01 May 2025

(ویب ڈیسک) پنجاب کی تمام جیلوں میں سنگین جرائم میں آنیوالے ملزمان کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل  نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو ٹاسک دیا، محکمہ داخلہ کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث 10 لاکھ ملزمان کے ڈی این اے سیمپلز اکٹھے کئے جائینگے، ملزمان کا ڈی این اے ڈیٹابیس پولیس کو تفتیش ، عدالتوں کو فیصلوں میں مددگار ثابت ہو گا۔

اس حوالے سے 5 افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی گئی، ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد امجد ورکنگ گروپ کے سربراہ مقرر کئے گئے، سربراہ بائیومیڈیکل سائنسز کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نگہت یاسمین، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فرانزک سائنس ایجنسی ولید بیگ، پروفیسر معاذ الرحمان، ڈی آئی جی اطہر وحید شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ ورکنگ گروپ کو رواں ماہ ڈیٹابیس کے قیام و ورکنگ کیلئے اپنی سفارشات پیش کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے