اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محنت کش اللہ کا دوست، ہم اللہ تعالیٰ کے دوست کی قدر اور احترام کرتے ہیں: مریم نواز

01 May 2025
01 May 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ محنت کش اللہ کا دوست ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کے دوست کی قدر اور احترام کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے محنت کشوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں ورکروں، کان کنوں اور کارکنوں کی صنعتی خدمات کو زبردست خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرمزدور، ورکر، کان کنوں اور محنت کش کی عظمت کو سلام۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے مزید کہا ہے کہ لیبر ڈے کے حوالے سے محنت کشوں کے لئے تقریباً84ارب روپے کا مجموعی پیکج دیا ہے، راشن کارڈ کے ذریعے کان کن اور ورکرز تین ہزار روپے ماہانہ سبسڈی حاصل کر سکیں گے، جے ایس بینک کارڈ کے ذریعے ورکر ڈیجیٹل کیش ٹرانسفر، ایڈوانس سیلری اور لیبر ڈے انعامات سمیت 13دیگر فوائد حاصل کر سکیں گے۔

 مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ قصور اور سرگودھا میں 50،50 بیڈز کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کے افتتاح پر مزدوروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، مزدوروں کے لئے رحیم یارخان میں 50 بیڈ کا سوشل سکیورٹی ہسپتال بنائیں گے، ورکرز کے لئے تین شہروں میں سٹیٹ آف دی آرٹ ویلنس سنٹر بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور میں محنت کشوں کے لئے اپنی نوعیت کا  200 بیڈ کا پہلا جدید ترین کارڈیک سٹی بنائیں گے، ورکروں کو بہترین معالجین سے علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ٹیلی کلینکس بنارہے ہیں، ٹیکسلا میں لیبر کالونی اور سندر سٹیٹ میں ورکر ویلفیئرکمپلیکس کا افتتاح خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واربرٹن میں نئی لیبر کالونی اور ملتان میں فیز ٹو بنائیں گے،فیکٹریوں میں خواتین ورکرز کی سہولت کے لئے 300 ڈے کیئر سنٹر بنا رہے ہیں، پہلی مرتبہ صوبہ بھر میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنائی جارہی ہے، محنت کش بھائیوں کی عظمت کو سلام،ورکروں کے بغیرکوئی بھی قوم ترقی کی منزلیں طے نہیں کر سکتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے