اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایک ٹکٹ میں دو مزے، پی سی بی نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنا دی

01 May 2025
01 May 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں شائقین کے لیے اہم معلومات شیئر کردیں ۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شائقین کرکٹ یکم مئی کو شام کے میچ کےلیے پہلے خریدے گئے اسی ٹکٹ کے ساتھ ڈبل ہیڈر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

ٹورنامنٹ کا 20واں میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا جبکہ اگلا میچ رات 8 بجے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے یکم مئی کو شائقین کی سہولت کے لیے انتظامات مکمل کرلئے ہیں، شائقین کو دھوپ سے بچنے کےلیے سٹیڈیم میں چھتریاں لانے کی اجازت ہوگی جبکہ تمام انکلوژر میں واٹر کولرز دستیاب ہوں گے تاکہ شائقین کرکٹ میچ کے دوران تازہ دم رہ سکیں۔

اعلامیے میں شائقین سے کہا گیا کہ وہ براہ راست سورج کی روشنی سے تحفظ کے لیے ہیٹ اورکیپ لے کر آئیں جبکہ شائقین کو ٹھنڈا اور ہائیڈریٹڈ رہنے میں مدد کےلیے لیمونیڈ کے خصوصی سٹال دستیاب ہوں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے