اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان علما کونسل کا آئندہ جمعہ یوم استحکام پاکستان کے طورپر منانے کا اعلان

30 Apr 2025
30 Apr 2025

(لاہورنیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ آئندہ جمعہ یوم استحکام پاکستان کے طورپر منائیں گے۔

لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشتگردی کے ثبوت پاکستان ہی نہیں کینیڈا ،امریکہ میں بھی سامنے آچکے ہیں، پہلگام کا واقعہ اسرائیلی موساد اور را نے ملکر کیا،جس کا ایک مقصد پاکستان پر الزام لگانا اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ایجنٹس مقبوضہ کشمیر میں آچکے ہیں، موساد غزہ کی کہانیاں مقبوضہ کشمیر میں دہرانا چاہتی ہے،وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے تحقیقات کی پیشکش کی ہے، عالمی تحقیقات صرف پہلگام ہی نہیں جعفر ایکسپریس سمیت دیگر دہشتگردی کی بھی ہونی چاہیے۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں ثبوت رکھے ہیں، بھارت دیکھ لے ابھی  نندن کی طرح ہر بار چائے پلا کر واپس نہیں کیا جاتا اس بار ڈنڈا استعمال ہوگا، پاک فضائیہ نے گزشتہ رات جس طرح بھارتی سازش کو ناکام بنایا ہے وہ قابل تعریف ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ مدارس کے تیس لاکھ طلبا پاک فوج کے ساتھ ہیں، چین سعودی عرب سمیت دیگر دوست ممالک کشیدگی کم کرانے کے لئے کوشاں ہیں، بھارت نے جو الزام لگایا ہے اس کے ثبوت دے۔

ان کااعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان علما کونسل آئندہ جمعہ یوم استحکام پاکستان کے طورپر منائیں گے، چار مئی کو پاکستان علما کونسل کی شوری بلائی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے