اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بارڈرپرٹینشن سے ڈرنا نہیں، ہرچیزکا بہادری سےمقابلہ کرنا ہے: مریم نواز

30 Apr 2025
30 Apr 2025

(لاہورنیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ بارڈرپرٹینشن سے ڈرنا نہیں، ہرچیزکا بہادری سےمقابلہ کرنا ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہورڈویژن کے14ہزاربچوں کولیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں،لیپ ٹاپ اوراسکالرشپس پروگرام میں بچیوں کا حصہ زیادہ رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کولوگ برا سمجھتےہیں سیاست خدمت کا نام ہے،ہونہارطلبہ آج کےسپرسٹارزہیں، طلبا کومیرٹ پرلیپ ٹاپ اورسکالرشپس دیئےجارہےہیں، ہرسال ایک لاکھ لیپ ٹاپ طلبا کوفراہم کیےجائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز بچوں کومحنت کا ثمرملا،یہ بچوں کا حق ہے، صرف پنجاب نہیں پورے پاکستان کا مستقبل روشن ہے، افسوس گزشتہ پانچ سال لیپ ٹاپ سےطلبا محروم رہے۔مریم نواز نے دوران خطاب وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی طلبا کےلیےکاوشیں کے لیے کئے جانے والے اقدامات بھی تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ میں بہت مشکل مراحل سےگزری ہوں جیل میں تھی تووالدہ فوت ہوگئی، ڈیتھ سیل میں رہی ، لیکن کبھی ہمت نہیں ہاری، میں آپ کی ماں کی طرح ہوں تمام خوابوں کوپورا کروں گی۔۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بارڈرپرٹینشن ہے، ڈرنا نہیں ہے، ہرچیزکا بہادری سےمقابلہ کرنا ہے، قوم کےبیٹے،بیٹیاں افواج پاکستان کومیسج دیں ہم سب ان کے پیچھے کھڑے ہیں، قوم سکیورٹی فورسزکےشانہ بشانہ ہے، آپ کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سےہوآپ کا ہرقدم ملک کی بھلائی کےلیےاٹھنا چاہیے۔

مریم نواز کا کہنا کہ جو کوئی آپ کو کہے اس کا پٹرول بم سے سر پھوڑ دوران کےبہکاوےمیں نہیں آنا، اگرکوئی کہےوردی والےپرگولی چلاؤ،اس کےبہکاوےمیں مت آنا۔

انہوں نے کہا کہ جولوگ اس بہکاوےمیں آئے وہ جیلوں میں سڑرہےہیں، جلاؤگھیراؤکرنے والوں کا آپ نےساتھ نہیں دینا، ہم نےان کا آلہ کارنہیں بننا، میرے ساتھ ملکرنعرہ لگاؤآوازبارڈرتک جانی چاہیے، مریم نوازنےطلبا کےساتھ ملکرپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے