اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستانی قوم ہی بھارتی فوج کیلئے کافی، جارحیت پر منہ توڑ دیں گے: عوامی رائے

30 Apr 2025
30 Apr 2025

(لاہورنیوز) مودی سرکار خطے کا امن تباہ کرنے کے لیے خود پر جنگی جنون سوار کیے ہوئے ہے جبکہ پاکستانی عوام جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں اور بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

پہلگام فالز فلیگ کے بعد بھارت کی جانب سے یکطرفہ متنازع فیصلوں اور جارحانہ اقدامات پر عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تیار کھڑے ہیں، بھارت نے کوئی انتہائی اقدام اٹھایا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

عوام کا کہنا تھا کہ پاک فوج تو دور پاکستانی عوام ہی ہندوستانی فوج کے لیے کافی ہے، ہم بھی جوہری طاقت رکھنے والا ملک ہیں، بھارت کو یاد رکھنا چاہیے۔بھارت کے خلاف اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے کھڑا ہونا اس ملک کے عوام کے خمیر میں ہے۔

عوام نے اپنے اظہار خیال میں مزید کہا ہے کہ ہماری فوج ہر لحاظ سے نمبر ون ہے، پاکستان بطور ریاست ہر طرح سے تیار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے