29 Apr 2025
(ویب ڈیسک) لیسکو نے رائیونڈ کے علاقے میں آپریشن کے دوران متعدد گھروں میں بجلی چوری پکڑ لی۔
ایس ڈی او آصف خان کے مطابق بجلی چوری کی وجہ سے چھ ٹرانسفارمر اتار لئے گئے، تیرہ مقامات پر ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری پکڑی گئی، مستقل نادہندہ ہونے کی وجہ سے 23 کنکشن منقطع کر دیئے گئے۔
آصف خان نے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی گئی۔
