29 Apr 2025
(لاہور نیوز) پولیس نے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے2رکنی ریکارڈ یافتہ موٹرسائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا،ملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھے،ملزمان شہر کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتےتھے،ملزمان میں سرغنہ محمد محسن اور شیر محمد شامل ہیں۔
ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکےمزید تفتیش شروع کردی گئی۔
