اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 20 مئی تک توسیع

29 Apr 2025
29 Apr 2025

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 20 مئی تک توسیع کر دی۔

اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی کی 26 نومبر احتجاج کے 29 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، سماعت کے موقع پر تمام تفتیشی افسران موجود تھے۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے استغاثہ کی جانب سے ریکارڈ پیش کیا۔

بشریٰ بی بی کے وکیل فیصل ملک کی جانب سے تمام مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست کی گئی۔

وکیل صفائی نے استدعا کی کہ ملزمہ کو ان کے شوہر اور قانونی ٹیم کی موجودگی میں شامل تفتیش کیا جائے، جج امجد علی شاہ نے شامل تفتیش کرنے سے متعلق استدعا منظور کر لی۔

عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کو شوہر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور قانونی ٹیم کی موجودگی میں شامل تفتیش کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے