29 Apr 2025
(لاہور نیوز) مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، سرکاری ریٹ لسٹ میں برائلر گوشت کی قیمت کا تعین نہ کیا جا سکا۔
مارکیٹ میں گوشت 550 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، صافی گوشت کی من مانی قیمت وصول کی جا رہی ہے، فی درجن انڈے 2 روپے اضافے سے 239 روپے کے بیچے جا رہے ہیں، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی کی قیمت 7 ہزار 50 روپے مقرر ہے۔
ادھر سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 پھلوں اور 3 سبزیوں کی قیمتیں مزید بڑھا دی گئیں، مارکیٹ میں پیاز 70 ، لہسن 400 ، ادرک 450 ، ٹینڈے 320 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں، پھلوں میں کیلا درجہ اول 260 ، درجہ دوم 200 روپے درجن فروخت ہو رہا ہے، سیب 480 ، امرود 200 ، لوکاٹ 250 روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔
