29 Apr 2025
(ویب ڈیسک) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یکم مئی سے آئندہ 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
صنعتی اور سرکاری تخمینوں میں کہا گیا ہے کہ فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں صرف 0.016 روپے کمی اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 0.01 روپے کے اضافے کی توقع ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اتارچڑھاؤ کا بوجھ ممکنہ طورپرعوام پرنہیں ڈالا جائے گا۔
