اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہدرہ: سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں ریکارڈ یافتہ مطلوب ملزم ہلاک

29 Apr 2025
29 Apr 2025

(لاہور نیوز) شاہدرہ کے علاقے میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سٹی کوتوالی کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم احسن اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق سٹی کوتوالی میں تعینات انسپکٹر اعظم علی نے ٹیم کے ہمراہ ملزم احسن اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سگیاں پل کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی ۔

ملزموں نے پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی۔ ملزم احسن اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔

سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم لاہور سمیت مختلف اضلاع میں درج 140 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ تھا، ہلاک ملزم احسن کچھ عرصہ قبل انویسٹی گیشن ونگ کے اہلکار کو زخمی کرکے پولیس حراست سے فرار ہوا تھا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے