اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس

28 Apr 2025
28 Apr 2025

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

جسٹس بابر ستار کے آرڈر معطل ہونے کے باوجود ایک اور آرڈر جاری کرنے پر قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر برہم ہو گئے، قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بنچ  نے جسٹس بابر ستار کا آج کا آرڈر بھی معطل کر دیئے اور ریمارکس دیئے کہ وہ آرڈر کیسے پاس کر سکتے ہیں اُن کے پاس تو کیس ہی نہیں؟۔

قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بنچ  نے انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی، ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے جسٹس بابر ستار کے آرڈر کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔

وکیل ڈائریکٹوریٹ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے بتایا کہ جسٹس بابر ستار نے آج سماعت کی اور 8 صفحات کا آرڈر بھی کر دیا ہے، قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ وہ آرڈر کیسے پاس کر سکتے ہیں اُن کے پاس تو کیس ہی نہیں؟ پٹیشن میرے پاس ڈویژن بنچ میں کلب ہے، توہینِ عدالت نوٹس بھی معطل کیا ہوا ہے، (جسٹس بابر ستار کا) آج کا 8 صفحوں کا آرڈر بھی معطل کر رہے ہیں جس کے بعد عدالت نے انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے