اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس کی کارروائی، اے ایس آئی اور کانسٹیبل کو شہید کرنیوالے 3 ڈاکو ہلاک

28 Apr 2025
28 Apr 2025

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کی کامیاب کارروائی میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل کو شہید کرنے والے 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی جی خان میں تھانہ صدر تونسہ کی حدود میں سپر بند 2 کے مقام پر جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع پر ناکہ بندی کی گئی، 5 ملزمان کو ناکے پر روکنے کی کوشش پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جوابی فائرنگ سے 3 ڈاکو انجام کو پہنچ گئے جبکہ 2 ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا، جبکہ اہلکار محفوظ رہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت رحمت اللہ عرف رانجھا سنجرانی، فہد عرف فہدی اور آصف عرف حاجی سنجرانی کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ ملزمان نے گزشتہ روز اےایس آئی اور کانسٹیبل کو شہید کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے