27 Apr 2025
(لاہور نیوز) 11سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کی کوشش کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ ڈویژن کی ہدایت پرچوکی گلدشت ٹاؤن پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کی، پولیس نے چھاپہ مار کر 11سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم عبدالرحمان کیخلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم کو قرار واقعہ سزا دلوائی جائے گی۔
