27 Apr 2025
(لاہور نیوز) غیر قانونی چڑیاں، تیتر، تلئیر اور بٹیر کے شکار اور کاروبار میں ملوث 11 ملزمان کے مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
کارروائیوں کے دوران حکام نے سیکڑوں پرندے بازیاب کرائے جن میں چڑیاں اور بجڑے کرول گھاٹی کے جنگل میں آزاد کر دیے گئے۔
ضبط شدہ تیتر اور لو برڈز کو وہاڑی اور ڈی جی خان کے چڑیا گھروں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
