اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی چین اور ترکیہ کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

27 Apr 2025
27 Apr 2025

(لاہور نیوز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی چین اور ترکیہ کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

سپریم کورٹ کے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کانفرنس میں شرکت کی، اجلاس میں ایس سی او کے رکن ممالک کے چیف جسٹس صاحبان اور اعلیٰ عدالتی حکام شریک تھے۔

کانفرنس میں عدالتی معاملات سے متعلقہ اہم موضوعات زیرِ بحث آئے، چیف جسٹس  نے کانفرنس میں اپنے افتتاحی خطاب میں اہم عدالتی موضوعات پر گفتگو کی، کانفرنس کے دوران چیف جسٹس  نے ایران اور ترکیہ کے چیف جسٹسز کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ کانفرنس کا ایک مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا جس میں رکن ممالک نے کانفرنس میں شنگھائی تنظیم کی اساس کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا، کانفرنس میں سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل نظم و نسق پر زور دیا گیا۔

اسی طرح مصنوعی ذہانت اور سمارٹ ٹیکنالوجیز کے عدالتی استعمال کی ضرورت کو تسلیم کیا گیا، ثالثی اور مصالحت جیسے متبادل تنازعاتی حل کے طریقوں اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانونی ڈھانچے کو مضبوط کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ اعلان کیا گیا کہ اگلی کانفرنس 2026 میں اسلامی جمہوریہ ایران میں منعقد ہو گی۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ چین کے بعد چیف جسٹس استنبول روانہ ہوئے، چیف جسٹس  نے ترکیہ کی آئینی عدالت کی تقریب میں شرکت کی، بعدازاں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی دورہ مکمل کر کے پاکستان پہنچ گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے