اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: مختلف واقعات کے دوران 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

27 Apr 2025
27 Apr 2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے شہر لاہور میں مختلف واقعات کے دوران 3 افراد جاں بحق ہو گئے، تینوں متوفین کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

ایدھی ترجمان کے مطابق باٹا پور، جلو موڑ قبرستان سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی، متوفی کی عمر 30 سال کے قریب ہے تاہم اسکی شناخت نہ ہو سکی، پولیس کے مطابق لاش چند روز پرانی معلوم ہوتی ہے جسے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح راوی روڈ، چوکی سبزی منڈی پھاٹک نمبر 3 کے قریب ایک 30 سالہ شہری نے خودکشی کر لی تاہم اسکی بھی شناخت نہیں ہو سکی ہے، فیکٹری ایریا کے علاقہ والٹن روڈ کے قریب فٹ پاتھ سے 50 سالہ شخص کی لاش ملی، متوفی کی شناخت اصغر کے نام سے ہوئی جو گجومتہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے، تینوں لاشوں کو مزید کارروائی کیلئے مردہ خانہ بھجوا دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے