27 Apr 2025
(لاہور نیوز) ایس پی سول لائنز چوہدری ا ثر علی نے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا۔
ایس ایس پی نے سکریڈ ہارٹ چرچ، کیتھڈرل چرچ اور پاکستان چرچ میں سکیورٹی انتظامات چیک کئے جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کا بھی مکمل جائزہ لیا۔
ایس ایس پی سول لائنز کی جانب سے سیکورٹی پر مامور جوانوں کوالرٹ ہو کر فرائض منصبی سر انجام دینے کی ہدایت کی گئی، اس موقع پر وہ گرجا گھروں کے منتظمین سے ملے اور ایس ایچ اوز نے سیکیورٹی بارے بریفنگ دی۔
ایس پی سول لائنز کا کہنا تھا کہ گرجا گھروں میں آنے والے تمام افراد کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، پارکنگ کو گرجا گھروں سے دور مناسب فاصلے پر بنایا گیا ہے تاہم اقلیتی عبادت گاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
