27 Apr 2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں پارکنگ کمپنی اوورچارجنگ کیخلاف متحرک ہو گئی۔
صوبائی دارالحکومت کے علاقہ ہال روڈ سے گرفتار 2 ورکرز کو نوکریوں سے برخاست کر دیا، دونوں ورکرز پارکنگ کے 20 اور 30 روپے وصول کر رہے تھے۔
لی پارک کی جانب سے موٹرسائیکل کی پارکنگ فیس 10 روپے مقررہے، سی ای او لاہور پارکنگ کمپنی نوید السلام ورک کی ہدایت پر کارروائی کی گئی۔
