اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.65 قیمت فروخت : 280.15
  • یورو قیمت خرید: 331.93 قیمت فروخت : 332.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.71 قیمت فروخت : 383.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.11 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.01 قیمت فروخت : 205.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.13 قیمت فروخت : 917.77
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 509900 دس گرام : 437200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 467405 دس گرام : 400764
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8943 دس گرام : 7675
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رجب بٹ تنازع پر حمزہ علی عباسی نے حیران کن حل پیش کردیا

27 Apr 2025
27 Apr 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے خوبرو اداکار حمزہ علی عباسی نے ٹک ٹاکر رجب بٹ تنازع پر ایک حیران کن حل پیش کیا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے مذہب، روحانیت اور موجودہ سماجی رویوں پر کھل کر بات کی اور ساتھ ہی رجب بٹ کے متنازع کیس پر ایک نہایت اہم تجویز بھی پیش کی۔گفتگو کے دوران حمزہ علی عباسی نے مذہبی علما اور عام عوام کے درمیان جاری برسوں پرانے تناؤ پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بارہا ایسا ہوا ہے کہ کوئی کچھ کہہ بیٹھتا ہے، یا تو اس کی بات کو غلط سمجھ لیا جاتا ہے یا پھر ناسمجھی میں کوئی بیان دیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں ہنگامہ کھڑا ہو جاتا ہے۔ حال ہی میں یوٹیوبر رجب بٹ کے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا، جس کے بعد وہ ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

حمزہ علی عباسی نے اس صورتحال کا حل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف عوام کو چاہیے کہ اپنے بیانات میں احتیاط برتیں اور غیر ضروری باتوں سے گریز کریں، مگر ساتھ ہی مذہبی طبقے کو بھی نرمی اور درگزر کا رویہ اپنانا چاہیے۔ حمزہ نے زور دے کر کہا کہ اگر کوئی اپنی غلطی تسلیم کرلے اور معذرت پیش کرے تو اسے معاف کر دینا چاہیے، معاملے کو طول دینے کے بجائے اسے ختم کر دینا ہی عقل مندی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے