اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

'بلٹ ٹرین' چلانے کے فیصلے پرعملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل

27 Apr 2025
27 Apr 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز ترین 'بلٹ ٹرین' چلانے کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی صدارت میں پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ مریم اورنگزیب نے منصوبے کی فیزیبلٹی، ٹائم لائن کی تیاری کے لئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان، مشیر وزیرعلیٰ پنجاب شاہد تارڑ، چیئرمین ریلوے اور سی ای او ریلوے پر مشتمل ورکنگ گروپ بنا دیا۔ مریم اورنگزیب ورکنگ گروپ کی تجاویز آئندہ ہفتے وزیراعلیٰ کو پیش کریں گی۔

 صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان بذریعہ ویڈیو لنک جبکہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ عمران سکندربلوچ اورسیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ آصف طفیل ذاتی طور پر اجلاس میں شریک ہوئے۔

 شہروں کے درمیان ٹرین کے ذریعے شہریوں کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیرِاعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عملدرآمد کے حوالے سے یہ پہلا اجلاس تھا۔ نئے ریل روٹس کی نشاندہی کی جائے گی، ریلوے حکام نے ریل نیٹ ورک اور پٹڑی سے متعلق اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب  کا کہنا تھا کہ بلٹ ٹرین کا آغاز کرکے نواز شریف اور مریم نواز شریف عوام سے اپنے ایک اور وعدے کو پورا کریں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف عوام کو سفر کی سستی، تیز ترین اور آرام دہ سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے ٹرین عوامی سواری ہے، اسے جدید معیار پر لانا ہے۔

 مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور اور راولپنڈی کے ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن بھی پلان میں شامل ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق محکمہ سیاحت پنجاب کے تعاون سے راولپنڈی تا لاہور ٹریک کو خوبصورت بنانے کی تجویز پر کام کریں گے۔

یاد رہے کہ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی بلٹ ٹرین سوا دو سے اڑھائی گھنٹے میں فاصلہ طے کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے