اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

چائنا فلم فیسٹیول کا انعقاد پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے: عظمیٰ بخاری

27 Apr 2025
27 Apr 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور میں چائنا فلم فیسٹیول کا انعقاد پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے چائنا فلم فیسٹیول میں شرکت کی، چینی قونصل جنرل مسٹر ژاﺅ شرین نے وزیر اطلاعات پنجاب کو خوش آمدید کہا۔

چائنا فلم فیسٹیول میں سیکرٹری انفارمیشن طاہر رضا ہمدانی اور چیئرمین الحمرا آرٹس کونسل رضی احمد نے بھی شرکت کی۔

 عظمیٰ بخاری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کی پاکستان کے دیگر شعبوں کی طرح فلم انڈسٹری میں شراکت داری قابل تحسین ہے، پاکستان اور چین ملکر چاہیں تو مشترکہ طور پر فلم اور کلچر کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر کام کرسکتے ہیں۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے فلم انڈسٹری کے ریوائیول کےلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، حکومت دیگر شعبوں کی طرح فلم انڈسٹری کو بھی ترقی کرتے دیکھنا چاہتی ہے، فلم انڈسٹری کےلئے گرانٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کلچر کے شعبے میں دلچسپی کا اظہار ہے، پاکستان اور چین ملکر فیچر فلمیں اور اینیمیشن فلمیں بنا سکتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ لاہور اور بیجنگ میں نئے ٹیلنٹ،اداکاروں،پروڈیوسرز اور تکنیکی ماہرین کی مشترکہ ورکشاپس کا انعقاد کریں، لاہور اور شنگھائی میں مشترکہ فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے ،دونوں ملکوں کے لوگ بھی ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے