اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

محسن نقوی سے غیرملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد کی ملاقات ،سکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال

27 Apr 2025
27 Apr 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی،جس میں سرمایہ کاروں کے تحفظ اور سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کی تجاویز کو نوٹ کیا اورہرممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

محسن نقوی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر طرح کی سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ملک ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے انویسٹرز کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت نے سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات کئے ہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بعض شرپسندوں کے حملوں کا سخت نوٹس لیا ہے اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے، مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے حکمت عملی وضع کر لی ہے، ہمارا دین اسلام امن و آشتی کا درس دیتا ہے، سرمایہ کاروں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت نبھائیں گے۔

وفد نے مسائل کے حل کے لئے یقین دہانی پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے