27 Apr 2025
( لاہور نیوز) گڑھی شاہو کے علاقے میں کرائے کے فلیٹ سے 60 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا۔ لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت کے حقائق سامنے آئیں گے۔
