اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ مریم نوازسے ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

27 Apr 2025
27 Apr 2025

(لاہور نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ ادارے "ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن" کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔

ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن کے وفد میں زجری فوک مین، زجری وٹ کوف اور چیس ہیرو شامل تھے۔ ملاقات میں پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔

ملاقات میں بلاک چین اینوویشن ٹوکنائزیشن، رئیل ورلڈ ایسٹس اورسٹیبل ایپلی کیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں بلاک چین ٹیکنالوجی (Block chain innovations ) کے فروغ کے منصوبے پر غور کیا گیا۔ معدنیات ، ایگریکلچر سمیت پاکستان کے وسیع قدرتی وسائل، حقیقی اثاثوں کی ٹوکنائزیش کا جائزہ لیا گیا۔ ڈیجیٹل لین دین میں شفافیت ، بہتر کارکردگی اور سکیورٹی امور کےلئے اسٹیبل کوائن سلوشن کے نفاذ پر بات چیت بھی کی گئی۔ ملاقات میں ترسیلات زر ،مالیاتی لین دین اور عالمی تجارت کے بہتر فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

پاکستان کے معاشی اور مالیاتی نظام کو ڈی سینٹرلائزڈ فنانس ماڈل سے مربوط کرنے پر اتفاقِ رائے کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد کے اختراعی معاشی نظریات کو سراہا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کو ڈیجٹیل اینوویشن کا ریجنل لیڈر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ورلڈ لبرٹی فنانشل وفد کو حکومت پنجاب کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیکل ایڈوانس منٹ اور مالیاتی اشتراک کار کے بارے میں آگاہ کیا۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور آن لائن ٹریڈ میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے