اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حکومتی اقدامات سے کسان کی ترقی وخوشحالی کے راستے کھل رہے ہیں: مریم نواز شریف

26 Apr 2025
26 Apr 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے موثر اور پائیدار اقدامات کی بدولت کسان کیلئے ترقی وخوشحالی کے راستے کھل رہے ہیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے رکن صوبائی اسمبلی ملک نوشیر خان انجم لنگڑیال نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے عوام دوست اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی ملک نوشیر خان انجم لنگڑیال نے ملتان وہاڑی روڈ پراجیکٹ کے آغاز پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔

مریم نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہر دور میں عوام کے لئے بہت سے پراجیکٹس شروع کیے، حکومت پنجاب کے موثر اقدامات کی وجہ سے کسان کے لئے ترقی وخوشحالی کے راستے کھل رہے ہیں،مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا وعدہ ہر صورت پورا کیا جائے گا۔

ملک نوشیر خان لنگڑیال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان وہاڑی روڈ کی تکمیل سے چار اضلاع میں بسنے والے لاکھوں عوام مستفید ہونگے،حکومت پنجاب کے ہر پراجیکٹ کی تکمیل سے عوامی مسائل حل ہوں گے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا پنجاب کو فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے کا عزم قابل تحسین ہے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے ویٹ فارمر سپورٹ پروگرام شاندار اقدام ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے