اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور: پاکستان کی پہلی بجلی پیدا کرنے والی” سڑک‘‘ تیار، مریم نواز افتتاح کریں گی

25 Apr 2025
25 Apr 2025

(لاہور نیوز) لاہور میں پاکستان کی پہلی بجلی پیدا کرنے والی” سڑک‘‘ تیار کر لی گئی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کل 27 اپریل (اتوار) کو سڑک کا افتتاح کریں گی۔

چار اعشاریہ پانچ کلومیٹر طویل سڑک کا نام روٹ 47 رکھا گیا ہے، ساڑھے چار کلومیٹر سائیکل ٹریک اور خوبصورت جھیل شہریوں کے لئے مسحورکن ثابت ہو گی۔

ہائی ٹیک اور سمارٹ سڑک کو سی بی ڈی نے تقریباً 9 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا ہے جو لاہور کے مصروف ترین علاقوں کلمہ چوک، فیروز پور روڈ، گلبرگ، والٹن روڈ اور لاہور رنگ روڈ کو آپس میں جوڑے گی۔

ہائی ٹیک سڑک پر ایک طویل فلائی اوور، پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کیلئے الگ لائنز، بارشی پانی کے لئے خاص ڈرینج سسٹم نصب کیا گیا ہے، روٹ 47 پر سولر پینلز نصب ہیں جو ناصرف پیدل چلنے والوں کو سایہ فراہم کریں گے بلکہ 1.5 میگا واٹ تک بجلی بھی پیدا کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اتوار کو اس سڑک کا افتتاح کریں گی جس کے بعد سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا روٹ عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے