اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے کی نجکاری ایئرلائن اور معیشت دونوں کے لئے بہتر ہے: محمد علی

25 Apr 2025
25 Apr 2025

(لاہورنیوز) مشیر نجکاری محمد علی نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری ایئرلائن اور معیشت دونوں کے لئے بہتر ہے۔

مشیر نجکاری محمد علی نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری سے قبل لندن کا روٹ بھی بحال کرلیں گے، پی آئی اے میں اب پہلے سے زیادہ منافع کی بڑی گنجائش ہے، پی آئی اے اس وقت انجن، مرمت اور جہازوں کی ادائیگی خود کررہا ہے۔

محمد علی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے خریدنے والوں کو 80 فیصد سے زیادہ حصص بھی دے سکتے ہیں، پی آئی اے خریدنے والے کو آئندہ 5 سال تک ٹیکس کی رعایتوں کا فائدہ ہوگا، حکومتی ری سٹرکچرنگ سے پی آئی اے کی مالیاتی حیثیت روز بہتر ہو رہی ہے۔

مشیر نجکاری کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کی بولی دینے والوں کو حسابات کی جانچ پڑتال کے لئے 60 دن کا وقت دیں گے، پی آئی اے کی بولی دہندہ کمپنی کا 2 سال میں 200 ارب ریونیو ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی بولی دہندہ کمپنی کا تین سال پہلے 100 ارب کا ریونیو ہونا ضروری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے