24 Apr 2025
(لاہور نیوز) پنجاب میں افسروں کے تبادلے کر دیئے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حمزہ منیر کو سیکشن افسر ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح محمد فہد اریب کوسیکشن افسر محکمہ ٹورازم، محمد ندیم کو سیکشن افسر پی اینڈ ڈی بورڈ، طاہر فاروق کو سیکشن افسر محکمہ ہاؤسنگ اور محمد سعید کو سیکشن افسر محکمہ پراسیکیوشن تعینات کر دیا گیا ہے۔
