اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویلٹر ویٹ باکسنگ: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو دھول چٹا دی

24 Apr 2025
24 Apr 2025

(ویب ڈیسک)پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ویلٹر ویٹ باکسنگ مقابلے میں بھارتی حریف ایسورن کو شکست دے دی۔

بینکاک میں ہونے والی ویلٹر ویٹ فائٹ میں عثمان وزیر نے پہلے ہی راؤنڈ میں بھارتی باکسر کو ناک آؤٹ کیا۔ مقابلے کا آغاز عثمان وزیر نے جارحانہ انداز سے کیا اور اپنے حملوں سے کسی بھی موقع پر حریف کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔

عثمان وزیر کے پے در پے مکوں کی تاب نہ لاکر بھارتی باکسر پہلے راؤنڈ میں صرف ایک منٹ اور 41 سیکنڈز تک رنگ میں ٹک سکا اور ناک آؤٹ ہوگیا۔عثمان وزیر نے کیریئر کی 17ویں انٹرنیشنل فائٹ جیتی ہے اور وہ  اب تک ناقابل شکست ہیں۔

دوسری جانب عثمان وزیر کی فتح پر استور میں اُن کے آبائی گاؤں میں جشن کا سماں ہے، لوگوں نے علاقائی رقص کیا۔ عثمان وزیر کے والد کا کہنا ہےکہ عثمان کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے