اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.66 قیمت فروخت : 38.73
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 319.03 قیمت فروخت : 319.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.46 قیمت فروخت : 374.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.42 قیمت فروخت : 179.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.89 قیمت فروخت : 75.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 348900 دس گرام : 299100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319823 دس گرام : 274173
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3485 دس گرام : 2991
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیر خزانہ کی ترک ہم منصب سے ملاقات، ڈیری، لائیوسٹاک میں سرمایہ کاری کی دعوت

24 Apr 2025
24 Apr 2025

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف، ورلڈ بینک سپرنگ اجلاس کے موقع پر ترکی کے وزیر خزانہ مہمت شیمشیک سے ملاقات ہوئی۔

وزیر خزانہ نے پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی وسیع گنجائش پر زور دیا۔انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ موجودہ تجارتی و سرمایہ کاری کی سطح دونوں ممالک کی صلاحیت کے مطابق نہیں ہے۔

محمد اورنگزیب نے ترک سرمایہ کاروں اور تاجروں کو پاکستان کے ڈیری، پنیر اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنے کی دعوت دی۔وزیر خزانہ نے ترک حکومت کی ہائی ٹیک شعبوں میں جدت اور ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینے کی پالیسی کو بھی سراہا۔

دریں اثنا وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں نیدرلینڈز کی ملکہ میکسیما سے ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے پاکستانی خواتین کی مالی شمولیت سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا، جس میں بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد سے نیشنل فنانشل انکلوژن اسٹریٹجی کے نفاذ کا خصوصی ذکر کیا گیا۔

محمد اورنگزیب نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین اور بچیوں کی تعلیم، مالی شمولیت، کاروباری مواقع اور بااختیار حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔وزیر خزانہ نے ڈیجیٹل رسائی کو بڑھانے اور اداروں کے درمیان مؤثر ڈیٹا کے تبادلے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ مالی شمولیت کی کوششوں کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles