اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.66 قیمت فروخت : 38.73
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 319.03 قیمت فروخت : 319.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.46 قیمت فروخت : 374.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.42 قیمت فروخت : 179.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.89 قیمت فروخت : 75.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 348900 دس گرام : 299100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319823 دس گرام : 274173
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3485 دس گرام : 2991
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پنجاب میں ہیٹ ویو برقرار، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

24 Apr 2025
24 Apr 2025

(دنیا نیوز) پنجاب میں ہیٹ ویو برقرار ہے جس کے پیش نظر مریم نواز شریف کی جانب سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں آج بھی ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہے گی، اپریل کے اختتام تک درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے۔

جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور ،رحیم یار خان ،ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے، گزشتہ روز بہاولنگر میں 44 ڈگری، رحیم یار خان، بھکر 42 جبکہ کوٹ ادو اور میں 41 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، منڈی بہاؤالدین، خانیوال، قصور، لیہ، جھنگ، حافظ آباد اور فیصل آباد میں 40 ڈگری تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں، انہوں نے کہا کہ چولستان کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles