اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل سیزن 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کو7وکٹوں سے شکست

23 Apr 2025
23 Apr 2025

(لاہورنیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کو7وکٹوں سے شکست دے دی۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے قیادت محمد رضوان جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو شاداب خان لیڈ کررہے تھے۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 168رنز بنائے، ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان 61رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ کپتان محمد رضوان نے 36اور یاسر خان نے 29رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ریلی میرڈیتھ، شاداب خان، جیسن ہولڈر اور محمد نواز نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 17 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف مکمل کرکے میچ اپنے نام کیا،اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے22،کولن منرو45، محمد نواز نے21رنز بنائے جبکہ اندرس گوس 80رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے عبید شاہ ، بریس ویل اور جوردن نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں یہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی مسلسل 5ویں کامیابی ہے جبکہ ملتان سلطانز اب تک صرف ایک میچ ہی اپنے نام کر سکی ہے۔

 

 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے