
23 Apr 2025
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کل پاکستان پہنچیں گے، نواز شریف نے ہنگامی طور پر شہباز شریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کیلئے جاتی امرا بھی بلا لیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ قائد نواز شریف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔