اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.66 قیمت فروخت : 38.73
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 319.03 قیمت فروخت : 319.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.46 قیمت فروخت : 374.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.42 قیمت فروخت : 179.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.89 قیمت فروخت : 75.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 348900 دس گرام : 299100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319823 دس گرام : 274173
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3485 دس گرام : 2991
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پہلگام حملہ ہندوستان کا اپنا رچایا ہوا ڈرامہ ہے، دفاعی تجزیہ کار

23 Apr 2025
23 Apr 2025

(لاہور نیوز) دفاعی تجزیہ کاروں نے پہلگام حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملہ ہندوستان کا اپنا رچایا ہوا ڈرامہ ہے۔

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ رضا محمد نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں، بھارتی ایجنسیز اور سوشل میڈیا کا یہ پرانا وتیرہ ہے، حملہ کے بعد اب ہندوستان سے ہر کوئی بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام لگانے آ گیا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ ایسی صورتحال میں پاکستان جب تحقیقات کر لے تو پھر کسی دوسرے کو ملوث ٹھہراتا ہے، یہ حملہ ہندوستان کا اپنا رچایا ہوا ڈرامہ ہے، پاکستان اس وقت کیوں خود کو بدنام کروانے کیلئے ایسا کام کرے گا۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ بھارتی انٹیلی جنس، ملٹری اور سکیورٹی ایجنسیز ماضی میں بھی فالس فلیگ آپریشنز کرتی رہیں، انہوں نے 1995 میں بھی ویسٹرن ٹورسٹ مارے تھے، جب 2000 میں کلنٹن آیا تو انہوں  نے سکھوں کو مارا۔

انہوں  نے کہا کہ اب ہندوستان میں جے ڈی وینس پہنچا ہوا ہے، مودی خود سعودی عرب پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے گیا ہوا تھا، ہندوستان خود را کے ذریعے دوسرے ممالک میں دہشتگردی کر رہا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ ایک طرف ہندوستان کہتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں فول پروف سکیورٹی ہے، دوسری طرف یہ پاکستان کے خلاف الزام تراشی کرتے ہیں جبکہ ہندوستان میں مقبوضہ کشمیر میں 10 لاکھ فوج بھی تعینات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا صرف ایک مقصد ہے کہ پاکستان کو بدنام کیا جائے، ہمیں ہندوستان کو بےنقاب کرنا چاہیے، ہم یونائیٹڈ نیشن میں ہیں یہ بتائیں ان پر کہاں سے آپریشن ہوا۔

مشاہد حسین سید کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے عوام خود ہندوستانی فوج کو قابض فوج سمجھتے ہیں، یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی چاہتے ہیں، یہ پاکستان پر الزام لگا رہے ہیں ہم  نے بھارت کو بے نقاب کرنا ہے۔

حریت رہنما عبدالحید لون نے کہا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کشمیریوں کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش ہے، عام کشمیریوں کے تاثرات کو بھی دنیا سن  لے، سری نگر لال چوک میں عام شہریوں  نے  پہلگام واقعہ کو بھارتی سازش قرار دیا ہے۔

عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن امریکی نائب صدر ڈی وینس کے دورہ بھارت کے موقع پر رچایا گیا ہے، 2000 میں امریکی صدر بل کلنٹن کے دورہ بھارت میں بھارت نے چھٹی سنگھ پورہ میں قتل عام کیا تھا، ماضی اور موجودہ حملے میں مماثلت پائی جاتی ہے۔

حریت رہنما کا کہنا تھا کہ بھارت ہمدردی حاصل کرنے کے لئے اتحادیوں سے فوجی مدد حاصل کرنے کے لئے وکٹم کارڑ کھیل رہا ہے، 2019 میں پلوامہ حملہ بھی سابق گورنر ستہ پال ملک کے اعتراف سے بھارت بے نقاب ہوا تھا۔

عبدالحمید لون  نے کہا کہ حریت کانفرنس مودی حکومت کی معاشی جدوجہد اور اندرونی بدامنی سے منہ موڑنے کے لئے دہشت گردی کے بیانیے کا استعمال کرتی ہے، اتنی بڑی تعداد میں فورسز کی موجودگی میں دہشت گردی کا ڈرامہ رچا کر پاکستان اور کشمیریوں کو بدنام کرنا بھارت کا مقصد ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles