اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کی پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست

22 Apr 2025
22 Apr 2025

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

میچ شہر قائد کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے جبکہ جواب میں کراچی کنگز نے ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کراچی کنگز کی اننگز

کراچی کنگز کی جانب سے کپتان ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز کی اننگز کھیلی اور نمایاں بیٹر رہے، اس کے علاوہ خوشدل شاہ 23، محمد نبی 14، جمیز وینس 11، عرفان خان 10 اور سعد بیگ نے 9 سکور بنائے۔

پشاور زلمی باؤلنگ

پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ علی رضا 2، الزاری جوزف اور عارف یعقوب ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجنے میں کامیاب رہے۔

پشاور زلمی کی اننگز

پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 46 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ محمد حارث 28، حسین طلعت 18، ٹام کوہلر کیڈمور 7، مچل اوون 5، صائم ایوب 4، لیوک ووڈ اور عبدالصمد نے 2،2 رنز سکور کیے۔

پشاور زلمی کے کھلاڑی الزاری جوزف 24 اور عارف یعقوب ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز باؤلنگ

کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ میر حمزہ اور عامر جمال ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ 

یاد رہے کہ کراچی کنگز نے آج کے میچ میں کامیابی کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے، جبکہ اسلام آباد 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے