21 Apr 2025
(ویب ڈیسک) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی پی ایس ایل 10 میں کافی مضبوط ٹیم ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی نے باولنگ مضبوط کی ہے،بیٹنگ کو بھی بہتر کیا ہے، غیر ملکی کھلاڑی بھی اچھے فنیشر ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ پی ایس یل میں جس ٹیم کے پاس مقامی کھلاڑی اچھے ہوتے ہیں وہ اچھی ٹیم ہوتی ہے،ہمارے پاس مقامی کھلاڑیوں کا اچھا بینچ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مقامی کھلاڑیوں کو پلان دینا اور اس پر عملدرآمد کرنا ہو گا، ایمرجنگ کھلاڑیوں کو سینئرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔
