(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاک اسٹار سمیعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز کو جعلی قرار دے دیا۔
’رشتہ پکا رشتہ پکا‘ ویڈیوز سے مشہور ہونے والی ٹک ٹاکر سمعیہ حجاب نے وائرل ہونے والی مبینہ ویڈیوز پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ویڈیوز جعلی ہیں اور ان کا ان ویڈیوز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔سمعیہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو زنے پرائیویسی، کردار کشی، اور آن لائن شخصیات کی سکیورٹی سے متعلق بحث چھیڑ دی ہے۔
کئی سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ یہ نازیبا ویڈیو اصلی ہے تاہم ٹک ٹاکر کا کہنا ہے کہ ان کے سابقہ بوائے فرینڈ نے یہ ویڈیوز ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر پھیلائی ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیوز جعلی ہیں اور مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا، ’میرا ان ویڈیو زسے کوئی تعلق نہیں، میری شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے یہ سب سازش کی جا رہی ہے۔
