اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو ہراکر مسلسل چوتھی فتح سمیٹ لی

20 Apr 2025
20 Apr 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز  نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے ٹم سائفرٹ 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، سعد بیگ 20 جبکہ خوشدل شاہ 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کنگز کے 5 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

کپتان ڈیوڈ وارنر 3، جیمز وینس 4، عرفان خان 5 اور عامر جمال 7 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ عباس آفریدی 24 اور محمد نبی 7 سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور کپتان شاداب خان  نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ایونٹ میں تینوں میچ جیت کر ٹاپ پوزیشن پر ہے، کراچی کنگز کے تین میچوں میں چار پوائنٹس ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے