20 Apr 2025
(ویب ڈیسک) ڈی آئی خان میں ہونے والی ڈیرہ جات جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی۔
3 روزہ ڈیرہ جات جیپ ریلی دلچسپ مقابلے کے بعد اختتام کو پہنچ گئی، ریلی میں پریپیئرڈ اےکیٹیگری میں نادر مگسی کی پہلی پوزیشن رہی۔نادر مگسی نے 69 کلو میٹر کا فاصلہ 44 منٹ 18 سیکنڈ میں مکمل کیا، پریپیئرڈ بی کیٹیگری میں گوہر خان کی پہلی پوزیشن رہی، پریپیئرڈ سی کیٹیگری میں دیوار مزاری کی پہلی پوزیشن اورپریپیئرڈ ڈی کیٹیگری میں شکیل احمد کی پہلی پوزیشن رہی۔
اس کے علاوہ تقسیم انعامات کی تقریب رتہ کلاچی سٹیڈیم میں ہوگی جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔
