20 Apr 2025
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مسیحی برادری کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسیحی بہن بھائیوں کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں،ایسٹر کا تہوار خوشی اور امید کا استعارہ ہے ،ایسٹر سمیت ہر تہوار میں محبت و بھائی چارے کا پیغام پوشیدہ ہے۔
