اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اپنی چھت، اپنا گھر منصوبہ، 5 ماہ میں 23 ہزار 500 سے زائد گھر مکمل ہونے کے قریب

18 Apr 2025
18 Apr 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ، تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر ترین مدت میں گھر بننے کا ریکارڈ قائم ہو گیا۔

تفصیلات کےمطابق 5ماہ میں 28219 گھرانوں کو 30 ارب کے بلاسود قرضے ملے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں جاری قرضوں کے حصول اور وصولی پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعلیٰ نے ”اپنی چھت، اپنا گھرپروگرام“ لون کا پراسیس مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ ہر صورت پورا کرنے کا حکم دیا، دوران اجلاس عوام کی دلچسپی کے پیش نظر مزید کمرشل بینک شامل کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اپنی چھت، اپنا گھر کے تحت 23ہزار500سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپنی چھت، ا پنا گھر پروگرام کے تحت لون کی تقسیم کے عمل حائل رکاوٹیں دور کی جائیں، عوام کی خدمت ہی ہمارا واضح ویژن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے