(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے لیاقت پور اور خانپور کی 168 دیہی نادار، بیوہ اور مطلقہ خواتین میں گائے، ویہڑی اور بھینس قرعہ اندازی کے ذریعے مفت دی گئیں۔
حکومت پنجاب کی جانب سے جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح رحیم یار خان ضلع میں بھی دیہی نادار، بیوہ اور مطلقہ خواتین کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے لائیو سٹاک اثاثہ جات کی تقسیم کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب میں سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب ثاقب علی، سپیشل سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب اظفر ضیاء، ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن لائیو اسٹاک پنجاب ڈاکٹر محمد اشرف اور دیگر افسران سمیت سٹاف اور دیہی خواتین شریک ہوئیں۔
سیکرٹری لائیو سٹاک ثاقب علی نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ مفت فراہم کیے گئے جانوروں کا علاج معالجہ اور ویکسی نیشن کی مفت سہولت بھی فراہم کرے گا۔
